ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مسافروں کو کیش لیس لین دین کے لئے نہیں کیا جا رہا ہے پابند:میٹرو

مسافروں کو کیش لیس لین دین کے لئے نہیں کیا جا رہا ہے پابند:میٹرو

Sat, 24 Dec 2016 20:57:30  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،24دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)10ا سٹیشن کو کیش لیس بنانے کی منصوبہ بندی کو لے کر لوگوں کی ناراضگی جھیل رہی دہلی میٹرو نے آج کہا کہ اس منصوبہ کے علاوہ مسافروں کو ٹکٹ وینڈنگ مشینیں اور کاؤنٹر پر نقد کا استعمال کرنے کے اختیارات ہوں گے۔میٹرو نے یہ بھی واضح کیا کہ موبائل والیٹ کمپنی پے ٹی ایم کو کھلے ٹینڈر کے عمل کے ذریعے یہ معاہدہ کیا گیا ہے اور مسافروں کو مختلف اختیارات فراہم کرنے کے لئے اور اس طرح کی کمپنیوں کی سروس لی جائے گی۔میٹرو کا بیان کل اس کی طرف سے کی گئی منصوبہ بندی کے اعلان پر میڈیا میں غم و غصہ کے اظہار کے بعد آیا ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے بھی ٹوئپر پوسٹ پھر ٹوئٹ کیا اور اس قدم کی تنقید کی۔
 


Share: